گورنمنٹ گریجویٹ کالج کروڑ لعل عیسن میں داخلہ 2026-30
نوٹیفکیشن جاری: 24-09-2026 | پروگرام: بی اے / بی ایس 4 سالہ پروگرام سیشن 2026-30
گورنمنٹ گریجویٹ کالج کروڑ لعل عیسن (لیہ) میں بی اے / بی ایس پروگرام سیشن 2026-30 کے لیے داخلوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کالج ہذا کے پرنسپل کے مطابق 24-09-2026 سے درج ذیل پروگرامز میں داخلے جاری ہیں۔ کلاسز کا اجراء مارننگ اور ایوننگ دونوں شفٹوں میں ہوگا۔
🗓️ درخواست فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ
آخری تاریخ: 09-10-2026
پراسپیکٹس + فارم فیس: 79 روپے
پراسپیکٹس + فارم فیس: 79 روپے
📋 میرٹ لسٹ شیڈول
| تفصیل | تاریخ | فیس جمع کروانے کی تاریخ |
|---|---|---|
| پہلی میرٹ لسٹ | 13-10-2026 | 13-10-2026 سے 14-10-2026 تک |
| دوسری میرٹ لسٹ | 15-10-2026 | 15-10-2026 سے 16-10-2026 تک |
| تیسری میرٹ لسٹ | 17-10-2026 | 17-10-2026 تک |
کلاسز کا آغاز: لسٹوں کے مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ کلاسز شروع ہو جائیں گی۔
📄 منسلکہ کاغذات
- اسناد / رزلٹ کارڈ کی 05 فوٹو کاپی
- طالب علم کے شناختی کارڈ / ب فارم کی 05 فوٹو کاپی
- والد کے شناختی کارڈ کی 05 فوٹو کاپی
- تازہ پاسپورٹ سائز تصاویر 05 عدد
- ڈومیسائل کی 05 فوٹو کاپی
- پاس شدہ NOC کی 05 کاپی (دیگر بورڈ کے طلباء کے لیے)
- آن لائن اپلائی کے لیے OCAS Portal پر اپلائی کریں
⚠️ اہم ہدایات برائے طلباء
- تھرڈ ڈویژن والے طلباء درخواست فارم جمع کروانے کے اہل نہیں ہیں۔
- متعلقہ مضمون میں 45% سے کم مارکس والے طلباء درخواست جمع کروانے کے اہل نہیں ہیں۔
- طلباء کا ڈومیسائل صرف پنجاب کا ہونا چاہیے۔ پنجاب کے علاوہ ڈومیسائل اور دوسرے صوبے کا ریکارڈ والے طلباء فارم جمع کروانے کے اہل نہیں ہیں۔
- طلباء کا شناختی کارڈ بنوازنا لازمی ہے۔ جو کہ صرف صوبہ پنجاب کا ہو۔ غیر شناختی کارڈ والے طلباء فارم جمع کروانے کے اہل نہیں ہیں۔
- فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ مورخہ 09-10-2026 ہے۔ 24 سال سے زائد عمر والے طلباء فارم جمع کروانے کے اہل نہیں ہیں۔
- Other Board والے طلباء اصل NOC اور اصل مائیگریشن کے بغیر فارم جمع کروانے کے اہل نہیں ہیں۔
- سال 2026 سے پہلے پاس ہونے والے طلباء عام کیٹیگری میں اپلائی کر سکتے ہیں۔
نوٹ: D.Com, I.Com والے طلباء بی کام کی ڈگری کے لیے اہل نہیں ہیں۔
📍 کالج رابطہ
گورنمنٹ گریجویٹ کالج کروڑ لعل عیسن (لیہ)
مزید معلومات کے لیے کالج وزٹ کریں دفتری اوقات میں۔
Official Website: Punjab Colleges |
Admission Portal: ocas

